Add Poetry

آہستہ بولو

Poet: noor dilkash nalwar gulbarga By: mohammad noor dilkash ., karnataka dist gulbarga

 ستم پر ہے ستم آہستہ بولو
کرو نظر- کرم آہستہ بولو

کہیں کانوں کے پردے پهٹ نہ جائیں
مرے بهولے صنم آہستہ بولو

بزرگوں کی یہ محفل ہے یہاں پر
رکهو آواز کم آہستہ بولو

کہیں رازِ محبت کهل نہ جائے
تمہیں میری قسم آہستہ بولو

مرا دل سسکیاں لینے لگا ہے
مری آنکھیں ہیں نم آہستہ بولو

نہیں ہے مجھ میں اب تاب -سماعت
نہیں ہے مجھ میں دم آہستہ بولو

غم - دوراں غم - جاناں غم- دل
کروں کیا کیا رقم آہستہ بولو

بہت غمگین ہوگا غم ذ د ہ دل
ہمارے غم کو غم آہستہ بولو

نہ دلکش جاگ اٹهیں سوئے ہوئے غم
جنابِ محترم ----- آہستہ -- بولو

Rate it:
Views: 365
28 May, 2015
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets