اب اپنی زندگی کسی کے نام کردونگا
Poet: ارسلان حُسینؔ By: Arsalan Hussain, Karachiتمہارے ہجر کی شدت تمام کردونگا
 اب اپنی زندگی کسی کے نام کردونگا
 
 سونپ دونگا اب یہ دل کسی کے قبضے میں
 ساری چاہتیں اُسکا مقام کردونگا
 
 کیف و جنون کی رنگینیاں اُوڑھ کر اب میں
 صبح لِپٹوُنگا جو اُس سے تو شام کردونگا
 
 گلاب زار سے مہکاؤنگا میں لَمس اُسکے
 لَبوں سے چھُو کر شیریں کو جام کردونگا
 
 اب تمہارے حُسن کے چرچے ہوئے تمام شُد
 میں اُسکی نگاہ کے تصور کو عام کردونگا
 
 ہاتھ تھامونگا محبت سے بڑے مان کے ساتھ
 ساری محفل کو میں اُسکا غلام کردونگا
 
 شروع کرونگا غزل کو تمہاری باتوں سے
 اُسکی آغوشِ محبت میں انجام کردونگا
More Love / Romantic Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 