Add Poetry

اب تم آؤ یا نہ آؤ ایک برابر

Poet: IMTIAZ SHARIF IMTIAZ By: RAAZ BHANEWALI, SIALKOT

اب تم آؤ یا نہ آؤ ایک برابر
ہماری تنہائی گھٹاؤ یا نہ گھٹاؤ ایک برابر

اب ہر دکھ جھیلنا سیکھ لیا ہے ہم نے
اب تم ہمیں ستاؤ یا نہ ستاؤ ایک برابر

اب تمہاری کوئی ادا ہم پہ اثر کرتی نہیں
اب تم مسکراؤ یا نہ مسکراؤ ایک برابر

اب تمہارے ستموں کے ہم ہو گئے ہیں عادی
تم سنگ ہم پہ گراؤ یا نہ گراؤ ایک برابر

اب دل مچلتا نہیں تمہارا حسن دیکھ کر
تم خود کو سجاؤ یا نہ سجاؤ ایک برابر

اب میری سوچوں میں اک سکوں ہو گیا ہے شامل
تم میری بے چینی بڑھاؤ یا نہ بڑھایو ایک برابر

Rate it:
Views: 361
27 Jan, 2012
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets