Add Poetry

اب تو آ شنا ہو گئے

Poet: Nazeer Alam Nazeer By: Nazeer Alam Nazeer, Karachi

اب تو آ شنا ہو گئے ہر نشیب و فراز سے
عشق نے پردے ہٹا دیئے ہیں زندگی کے راز سے

غمِ فراق، لذ ت ِ وصل سے آشنا نہ تھے
جب تلک محروم رہے عشق کے اعزاز سے

فلسفہ عالم کے امام کہلائے گئے
فیضیاب ہوگئے ہیں تیرے ناز سے انداز سے

عشق اعظم کا فقط د عویٰ ہے حقیت نہیں
شیخ غافل ہو گیا نماز میں نماز سے

جلوے کیلئے ضد کی ضرورت نہیں نظیر
تصویر بھی بن جاتی ہے ان کی آواز سے

Rate it:
Views: 386
16 Dec, 2009
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets