Add Poetry

اب تو اس طرح میں خود ہی کو سزا دیتی ہوں

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, moscow

اب تو اس طرح میں خود ہی کو سزا دیتی ہوں
اب ترا نام میں لکھ لکھ کے مٹا دیتی ہوں

نام لیتے نہیں رکنے کا یہ آنسو میرے
تب تیرے نام کی محفل میں سجا دیتی ہوں

یہ الگ بات کہ پہنچی نہیں دل تک تیرے
میں کئ بار تجھے دل سے صدا دیتی ہوں

بس یہی سوچ کے ،تو گھر میں مرے آئے گا
روز وہلیز پہ میں پلکیں بچھا دیتی ہوں

فلسفہ کیا ہے محبت کا یہ جانا جب سے
تب سے پتھر کو بھی میں ہیرا بنا دیتی ہوں

مجھ سے سب پوچھے رہتے ہیں یہ اکثر فنکار
کیسے وشمہ کو میں فنکار ہ بنا دیتی ہوں

Rate it:
Views: 321
24 Sep, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets