اب تو بڑے نامے میرےنام آتےہیں

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

اب تو بڑےنامے میرےنام آتےہیں
ہر روزمحبت بھرےپیغام آتے ہیں

میرےیار کا تو انداز ہی انوکھا ہے
سپنوں میں کرنےمجھےسلام آتےہیں

محبت کےمحاذ پہ جب بھی جاتےہیں
ہربار وہاں سےہو کرناکام آتے ہیں

ہم جب بھی ان کےمحلےمیں جاتےہیں
سب نظروں سےچھپ کرسربام آتےہیں

پیار محبت عشق کا درس دیتےہیں سبکو
اصغرکو صرف الفت کےسارےکام آتےہیں

Rate it:
Views: 391
08 Jul, 2012