Add Poetry

اب جو اٹھتی نہیں نظر ہم سے

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملایشیا

اب جو اٹھتی نہیں نظر ہم سے
تیری یادوں کا ہے نگر ہم سے

جس کے چہرے پہ حادثہ ہے کوئی
اُس کو لگنے لگا ہے ڈر ہم سے

میرے رستے میں راستہ ہے ترا
اور دل میں ہے رہگزر ہم سے

اب جو بیٹھی ہوں انجمن میں تری
یا ملاقات کا ہے ڈر ہم سے

اُس کی آنکھوں میں زندہ رہنے کا
اب ہے الزام میرے سر ہم سے

اُس نے غیروں سے بیت کر لی ہے
اُس کو میری نہیں خبر ہم سے

تیری میری چھپی ہے شہ سرخی
ایک اخبار میں خبر ہم سے

روز جس کے میں گیت گاتی ہوں
روز گھٹتی ہے یہ عمر ہم سے

جس نے اڑنا مجھے سکھایا ہے
وہ نہ کاٹے گا میرے پر ہم سے

میں تو مقروض ہوں محبت کی
یہ نہ جائے گا دردِ سر ہم سے

ساتھ چھوڑا ہے آج وشمہ نے
وشمہ آئے گی لوٹ کر ہم سے

Rate it:
Views: 344
09 Mar, 2017
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets