خدا کے لیے اب نا یاد آؤ مجھے
بہتر ہے کہ تم بھول جاؤ مجھے
میرے خیالوں میں بار بار آ کر
اے دوست اب یوں تو نا ستاؤ مجھے
میں تمہیں اپنے تصور میں نا لاؤں
تم کوئی ایسا گر سکھا ؤ مجھے
تمہاری جدائی میں کہیں مرنا جاؤں
میرے پاس آ کے تم بچاؤ مجھے
میں خود سے بے خبر ہو چکا ہوں
میں تمہارا کیا ہوں سمجھاؤ مجھے