اب نہ کہنا بے اختیار آجاؤ

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملایشیا


اب نہ کہنا بے اختیار آجاؤ
اب نہ کہنا کہ مجھ سے پیار آجاؤ


آنکھ کھولو تو دنیا ہی دیکھو
تیری دنیا ہے اعتبار آجاؤ

ہوش میں آؤں بھی تو کیا دیکھوں
کیا لکھوں میں کہ ایک بار آجاؤ

ہیں خزاں میں بہار کی باتیں
لالہ و گل کا انتظار آجاؤ

سب سمجھتے ہیں میں کہوں نہ کہوں
جب کبھی لوٹ کر بہار آجاؤ

چھیڑ دیتا ہوں دل لگی کے لئے
اور تم ہی دو چار بار آجاؤ

 

Rate it:
Views: 379
05 Mar, 2018
More Love / Romantic Poetry