اب پہن لیجیے نقابوں کو
Poet: ناظم زرسنر By: Nazim ZarSinner, Pakpattansharاب پہن لیجیے نقابوں کو
آنے دیجے نا انقلابوں کو
توڑ کر خوشبو لیجیے اک بار
اور مسل دیجیے گلابوں کو
تم سے مل کر میں بھول جاتا ہوں
سب گناہوں کو سب ثوابوں کو
ہیں ترستے حسین دیکھے کوئی
چھوڑ پردے کے اضطرابوں کو
نام پر تیرے وارتا ہوں میں
شعر و حکمت کی سب کتابوں کو
میرے ہر خواب کی ہو تم تعبیر
دیکھ میں نے لیا ہے خوابوں کو
More Love / Romantic Poetry






