اب یاد نہیں

Poet: Zahid M. Abbasi By: Zahid M. Abbasi, Manchester, UK

چاہا تھا کس کو اب یاد نہیں
پایا تھا کس کو اب یاد نہیں

کن جھیل سی آنکھوں میں
ڈبایا تھا خود کو اب یاد نہیں

شناسائی تو بہتوں سے تھی
اپنایا تھا کس کو اب یاد نہیں

خوشبو ساتھ ہے اب تک زاہد
لگایا تھا گلے کس کو اب یاد نہیں

Rate it:
Views: 472
01 Jun, 2015
More Love / Romantic Poetry