اب یہ کیا سوچنا دل لگانے کے بعد

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, Malaysia

اب یہ کیا سوچنا دل لگانے کے بعد
یہ زمانہ ملا اُس زمانے کے بعد

مجھ کو تنہا ہی رہنے دو دل کے نگر
پھر چلے آئے ہو تم ستانے کے بعد

جو نگاہوں کے تیروں سے چھلنی کیا
وہ نہ پنچھی بچا پھر نشانے کے بعد

سارے عالم کے ہم کو الم کیا ملے
"آن پہنچی خوشی غم اٹھانے کے بعد"

اب تو کر دو کرم ، اب کہاں جائیں ہم
ایک تیرے یہاں آستانے کے بعد

تیرے آنے سے آئی تھی پل بھر خوشی
پھر نہ آئی کبھی تیرے جانے کے بعد

وشمہ آنکھوں کو ملتی نہیں روشنی
اپنے گھر میں بھی سورج جلانے کے بعد

Rate it:
Views: 466
28 Feb, 2016