Add Poetry

اب یہاں کوئی نہیں آئے گا

Poet: UA By: UA, Lahore

اے پیارے دوستو
اب میرا انتظار مت کرنا
اب یہاں کوئی نہیں آئے گا

اے پیارے دوستو
ہم اس دیس جا بسے ہیں
جہاں سے واپس کوئی نہیں آتا

اے پیارے دوستو
غم نہ کرنا کہ ہم بچھڑ گئے
ہمیں ایک دن بچھڑنا ہی تھا

اے پیار دوستو
میں خالی ہاتھ نہیں ہوں
تمہاری محبتیں لئے جا رہا ہوں

اے پیارے دوستو
میں خالی ہاتھ نہیں ہوں
تمہاری دعائیں میرے ساتھ ہیں

اے پیارے دوستو
میرے لفظوں کے مہکتے پھول
میرے خیال کے جگمگاتے ستارے
تمہیں میری موجودگی کا احساس دلاتے رہیں گے

اے پیارے دوستو
میرے محبت بھرے گیت
تمہاری سماعت میں گنگناتے رہیں گے
میرے ہونے کا احساس دلاتے رہیں گے

اے پیارے دوستو
وعدہ کیا تھا اس بہار میں
اپنے پیاروں سے ملنے آؤں گا
پھر سے بزم سخن سجاؤں گا
وعدہ نہیں نبھا سکا
ملنے نہیں آ سکا

اے پیارے دوستو
جب مالک کا بلاوا آتا ہے
پھر کون ٹھہر پاتا ہے
آخر مجھے جانا تھا
اور میں چلا گیا

اے پیارے دوستو
سب کو وہاں جانا ہے
میں جہاں چلا گیا

اے پیارے دوستو
مجھے یاد رکھنا لیکن غم نہیں کرنا
یہ تو عارضی ٹھکانہ ہے
مستقل قیام کا سب کا وہی ٹھکانہ ہے

اے پیار دوستو
کہا سنا معاف کرنا
دعاؤں میں سدا یاد رکھنا

اے پیارے دوستو
وعدہ نہیں نبھا پایا تو
روٹھ نہیں جانا
روٹھنے والو! کوئی
منانے نہیں آئے گا

اے پیارے دوستو
اب میرا انتظار مت کرنا
اب یہاں کوئی نہیں آئے گا

صد افسوس کہ ہمارے پیارے ڈاکٹر زاہد شیخ ہماری بزم کے قارئین کو داغِ مفارقت دے گئے- انا للہ وانا الہ راجعون

Rate it:
Views: 699
02 Apr, 2015
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets