Add Poetry

ابھی تیرا طفلِ عروج ہے تجھے پستیوں کی خبر نہیں

Poet: shahzad hussain sa'yl By: shahzad hussain sa'yal, Sialkot

ابھی تیرا طفلِ عروج ہے تجھے پستیوں کی خبر نہیں
تو سمجھتا خود کو عظیم ہے تجھے ہستیوں کی خبر نہیں

ترے چار سو مرے چارہ گر ابھی دوستوں کا ہجوم ہے
تو ہے چاہتوں کے جہان میں تجھے تلخیوں کی خبر نہیں

ترا چلنا اپنی انا میں اور ترا گانا اپنی ثنا میں خود
یہ تو دل فریب ہیں مشغلے تجھے مستیوں کی خبر نہیں

سرِ عام تو نہ یہ بات کر کہ بہت ہوں خوش میں جی آجکل
ترا چھین لیں گے یہ سب یہاں تجھے بستیوں کی خبر نہیں

یہاں جو بھی آیا وہ لٹ گیا نہ سنبھل سکا نہ پلٹ سکا
مری بات سن تو نہ آیا کر تجھے میکدوں کی خبر نہیں

ترا دیکھنا مجھے بار بار یوں سب کے بیٹھ کے درمیاں
ترا بانکپن ہے نیا نیا تجھے محفلوں کی خبر نہیں

ابھی اور کتنا ستاؤ گے یہاں تم ہی لوٹ کر آؤ گے
مجھے اور کتنا جگاؤ گے تجھے رتجگوں کی خبر نہیں

Rate it:
Views: 293
27 Oct, 2015
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets