اتنی تو شرم رکھتے ہیں
Poet: Shabeeb Hashmi By: Shabeeb Hashmi, Al-Khobar KSAریزہ ریزہ ھوئے خوابوں پے مرھم رکھتے ہیں
بند آنکھوں سے تیری چاھت کا بھرم رکھتے ہیں
کیا برا ھے جو تجھے مانگا تھا خدا سے ھم نے
اپنے ھونٹوں پے دعاؤں کا جرم رکھتے ہیں
سہمی نظروں میں ھے تنہائیوں کا طوفاں برپا
اپنی پلکوں پے تیری یادوں کا زخم رکھتے ہیں
ھے یقین میری وفاء پے تو سمجھ جاؤ گے
ناں ملائیں گے نظر اتنی تو شرم رکھتے ہیں
More Love / Romantic Poetry






