کوئی تو ہے جو اندھیروں میں روشنی بن کر
شب سیاہ کی چادر پلٹنا جانتا ہے
کوئی تو ہے جو کہ نفرت کی تیز آندھی میں
محبتوں کا دیاء بھی جلانا جانتا ہے
کوئی تو ہے جو کہ تنہائیوں کی وحشت کو
نشاط بزم و طرب سے بدلنا جانتا ہے
اکیلے تم ہی نہیں ہو جہان شوق میں گم
کوئی اور بھی ہے جو کانٹوں پہ چلنا جانتا ہے
کوئی تو ہے جو اشہر اس جہاں میں تیرے لئے
تیری وفاء کی تپش میں جھلسنا جانتا ہے