Add Poetry

احساس رہے گا

Poet: UA By: UA, Lahore

ہر وقت میرے پاس یہ احساس رہے گا
تو دور بھی رہا تو میرے پاس رہے گا

مایوسیوں کا خوف میرے پاس نہ ہوگا
جینے کیلئے تو ہی میری آس رہے گا

تیرا وجود میری خوشیوں کی ضمانت
تیرے بنا یہ دل بہت اداس رہے گا

تیرا خیال روح کو مہکاتا رہے گا
ایک تو ہی میری بو باس رہے گا

عظمٰی میرا وجود جس کے وجود سے
اس کا وجود ہی میرا عکاس رہے گا

Rate it:
Views: 1205
14 Mar, 2009
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets