میری زندگی کی خزاں میں
بہار بن کے وہ آگئے
مُجھے، مُجھ سے کرکے بے خبر
میری زندگی پہ چھا گئے
مُجھ سے بھی اُن کو پیار ہے
یہ احسان مُجھ پہ جتا گئے
میں اُن کو ہی چاہوں صرف
یہ سبق مُجھے پڑھا گئے
میرے عشق میں مر جائینگے
یہ فیصلہ وہ سُنا گئے