Add Poetry

اداس دل کو محبت کا آسرا دے گی

Poet: یونس تحسین By: Tehzeeb, Islamabad

اداس دل کو محبت کا آسرا دے گی
وہ مجھ کو چھو کے مرا حوصلہ بڑھا دے گی

ذرا سی بات سہی اس کا دیکھنا لیکن
ذرا سی بات مری نیند ہی اڑا دے گی

وہ دم درود کی عادی ہے اور مجھے شک ہے
وہ اپنا پیار مجھے گھول کر پلا دے گی

تم اس کی روشنی تکنے میں گم نہ ہو جانا
وہ ایک لو ہے تمہیں آگ بھی لگا دے گی

سبھی الارم گھڑی کے فضول جائیں گے
کسی کے پاؤں کی آہٹ مجھے جگا دے گی

تو میرے سامنے چپ رہنا اور دل کی بات
تمہارے چہرے کی رنگت مجھے بتا دے گی

کسی کے پیار کی مہندی لگا لے ہاتھوں پر
مہک نہ دے گی مگر رنگ تو چڑھا دے گی

میں جانتا ہوں وہ سڑیل مزاج ہے تحسینؔ
مگر وہ میری غزل سن کے مسکرا دے گی

Rate it:
Views: 798
17 Aug, 2021
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets