Add Poetry

اداس دل ہے اداس چہرہ

Poet: Qaisardilawar By: Qaisar Dilawar, Hassan Abdal 0314-5313104

اداس دل ہے اداس چہرہ
اداس آنکھوں کو کیا کروں گا

جو تم کہو تو میں روک ڈالوں
میں چلتی سانسوں کو کیا کروں گا

بے نام وعدے اور تسلیاں
جو تم چاہو تو لوٹا دوں تم کو
میں تمہارے وعدوں کو کیا کروں گا

میرے دل میں بکھری پڑی ہیں
کبھی جو آؤ تو سمیٹو ان کو

خود ہی سوچو اور خود ہی بتاو
میں تمہاری یادوں کو کیا کروں گا

میری ہر اک گفتگو میں
تمہارا ہی ذکر تھا شامل

نام تمہارا جو چھن گیا تو
تمہاری باتوں کو کیا کروں گا

ہجوم دنیا میں دن میرا
آخرکٹ ہی جائے گا قیصر

شام ڈھلے جب یاد آئی
تنہا راتوں کو کیا کروں گا

Rate it:
Views: 522
14 Feb, 2009
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets