اداس ہو جاتا ہوں
Poet: شان میر By: شان میر, gujranwalaک دم سے اداس ہو جاتا ہوں
جب بھی مسکراتا ہوں
اٹھ جاتا ہوں محفلوں سے
دل کہ سناٹوں سے جب گبھراتا ہوں
بھلانے کو تیری باتیں
بے سبب بولتا جاتا ہوں
جلتے ہیں جب تیری یاد کے دیپ
شمع کی مانند جل سا جاتا ہوں
یاد کرکے تیری وہ باتیں سب وفاؤں کی
بے ساختہ ہنستا چلا جاتا ہوں
تو تو کہتا تھا کہ کوئی کسی کےلیے نہیں مرتا میر
فرصت ملے تو دیکھ کیسے، روز جیتا روز مرتا ہوں
More Love / Romantic Poetry






