Add Poetry

ادھر دیکھتے ہیں ادھر دیکھتے ہیں

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, منیلا

ادھر دیکھتے ہیں ادھر دیکھتے ہیں
کہ ہم نظمِ شام و صحر دیکھتے ہیں

انھیں دیکھتے ہیں قریب اپنے جب ہم
دعاؤں کا اپنی اثر دیکھتے ہیں

رواں ہیں کسی کی محبت میں آنسو
کہ دامن میں لعل و گہر دیکھتے ہیں

خیالوں میں تم بس گئے ہو کچھ ایسے
تمہیں تم ہو بس ہم جدھر دیکھتے ہیں

کھلونا بنایا ہے دنیا نے ہم کو
تماشائے اہل کرم دیکھتے ہیں"

زما نے کی نظریں نہ لگ جائیں ہم کو
جو امیدیں کا ہم نگر دیکھتے ہیں

اسے دیکھ کر ماند لگتے ہیں ہم کو
کہ جب سوئے شمس و قمر دیکھتے ہیں

جدا اے وشمہ جب وہ ہوتا ہے تجھ سے
ترا رونا شام و سحر دیکھتے ہیں

Rate it:
Views: 7
20 Jan, 2025
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets