ادھورے خواب

Poet: M.Z By: M.Z, karachi

ادھورے خواب کے اندر
کبھی پلکیں بچھانا مت
ادھورے خواب آنکھوں کو
بہت تکلیف دیتے ھیں
اھوری یاد کو دل کی زمین میں تم نھیں بونا
ادھوری یاد دھڑکن میں
بہت چھبتی سسکتی ھے
خلش بن کر کھٹکتی ھے
لہو میں بجلیاں بن کر بھٹکتی ھیں
ادھورے پیار کو لیکن
چلو جانے دو اس کو اب
محبت پیار اور چاھت
تو ھوتے ھی ادھورے ھیں

Rate it:
Views: 748
23 Feb, 2011