ارادہ ہے تیرے دل میں اتر جانے کا
Poet: Hafeez Javed By: Muhammad Hafeez Javed, Riyadh, KSAارادہ ہے ہمارا تیرے دل میں اتر جانے کا
تجھے خوب ہنسانے کا تیرا دل بہلانے کا
ساری اُداسیاں تیری ذندگی سے ختم کر کے
تیرے جیون میں خوشیوں کی بہاریں لانے کا
اب چھوڑ بھی دے تُو اُداسیوں کا ساتھ
کچھ فائدہ نہیں، اپنا ہی دل جلانے کا
منتظر ہیں خوشیاں تیرے آنگن میں آنے کو
اب وقت نہیں ہے خود کو یوں ستانے کا
More Love / Romantic Poetry







