فضا محفل کی مہکادو ں کہ خوشبو نام ہے میرا
میں شہزادی ہوں محلوں کی کہ اردو نام ہے میرا
خدا کی یاد میں گر کر تمہیں میں بخشواؤں گا
میں اک معصوم سا قطرہ ہوں آنسو نام ہے میرا
ترقّی ملک کی مجھ سے میں والد کا سہارا ہوں
میں محنت رات دن کرتا ہوں بازو نام ہے میرا
میں سورج تو نہیں لیکن یہ عزّت رب نے بخشی ہے
اندھیری رات میں روشن ہوں جگنو نام ہے میرا