Add Poetry

از خاک نشیں کے دامن توُ کاش دل کے قریب ہوتا

Poet: Santosh Gomani By: Santosh Gomani, Mithi

از خاک نشیں کے دامن توُ کاش دل کے قریب ہوتا
ہم احساس دل اعزاز کرتے اور درد رکھتے خود مجبوُر کیلئے

آج بھی حسرتوں کے آغاز میں افسردگی کا طوفان مل گیا
پلکوں کو کبھی نیند نہ چبھی اُس حسن مغروُر کیلئے

مقدس حکایتیں اور بھی تھی کوئی اپنا ہوتا تو کہہ بھی دیتے
ہر نظارہ یہ کہتا ہے کہ ہم تخلیق ہوتے بھی دورُ کیلئے

تھے وفا کے عادی تو مشقت کی قیمت ہی نہ مل سکی
کبھی یہ بھی نہ سوچا کہ اب کہ بدلیں زمانہ دستوُر کیلئے

وہ اپنی رنجشوں سے زندگی تنگ کر بیٹھے تو کہدیا
تمہاری حیات ہم جیئیں گے اور اگلا جنم بھی حضوُر کیلئے

ہم نے زباں پہ جو مہر لگادی تو ہر رات اماوس ہوگئی
شاید کچھ لوگ جیتے ہیں عشق جرم عبوُر کیلئے

 

Rate it:
Views: 259
06 Jan, 2011
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets