اس بار بہار کے موسم میں دو پھول کھلے تھےآنگن میں
Poet: m,masood By: m,masood, nottinghamاس بار بہار کے موسم میں
دو پھول کھلے تھےآنگن میں
ایک ٹوٹ گیا ایک مرجھایا
اس بار بہار کے موسم میں
کچھ لوگ میرے ہمراہ چلے
کچھ چھوڑ گۓ کچھ توڑ گۓ
مہمان تو جانا تھے آخر
کچھ اپنے بھی منہ موڑ گۓ
کیوں غم سے رشتہ جوڑ گۓ
اس بار بہار کے موسم میں
اس بار بہار کے موسم میں
اے کاش کہ ایسا ہو جاۓ
کوئ کونپل پھوٹے کھل جاۓ
جو وقت نے چھین لیا مجھ سے
وہ لمحہ پھر سے واپس مل جاۓ
اس دل کا زخم بھی سل جاۓ
اس بار بہار کے موسم میں
اس بار بہار کے موسم میں
More Sad Poetry






