Add Poetry

اس بے وفا کا شھر ھے

Poet: poet:Munir niazi By: By:Aisha Mughal, karachi

اس بے وفا کا شہر ہے اور ہم ہے دوستو
اشک رواں کی نہر ہے اور ہم ہے دوستو

ی اجنبی سی منزلیں اور رفتگاں کی یاد
تنھائیوں کا زہر ہے اور ہم ہے دوستو

لائی ہے اب اڑا کےگئے موسموں کی باس
برکھا کی رت کا قہر ہے اور ہم ہے دوستو

پھرتے ہیں مثل موج ہوا شہر شہر میں
آوارگی کی لہر ہے اور ہم ہیں دوستو

شام الم ڈھلی تو چلی درد کی ہوا
راتوں کا پچھلا پہر ہے اور ہم ہے دوستو

آنکھوں میں اڑ رہی ہے لٹی محفلوں کی دھول
عبرت سرائے دہرہے اور ہم ہیں دوستو

Rate it:
Views: 630
27 Oct, 2014
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets