اس زرد رت میں پیار کا مشکل حصول ہے گلشن میں باغبان کے قدموں کی دھول ہے اک لمحہ انتظار کا صدیوں پہ ہے محیط اب زندگی میں آپ سے ملنا فضول ہے