اس زمیں پہ پھر کوئی مبتلائے عشق ہے

Poet: UA By: UA, Lahore

اس زمیں پہ پھر کوئی مبتلائے عشق ہے
پھر ہوئی کسی پہ نازل ابتلائے عشق ہے

جسم بوجھل روح گھائل ٹھہرے ٹھہرے سے پہر
بھسم کردے روح کو جان کو جلائے عشق ہے

بے حجابی بے نیازی بےکسی رنج و ملال
ایک جاں پہ سو ستم تنہا اٹھائے عشق ہے

اسیر عشق کو موقعہ نہیں دیتی دفاع کا یہ
ناگہاں وارد ہوتی ہے یہ بلائے عشق ہے

عظمٰٰی جنون میں سکون ہے کہ اضطراب
اس کی خبر اسے جو مبتلائے عشق ہے

Rate it:
Views: 495
28 Mar, 2013
More Love / Romantic Poetry