اس سے بڑھ کر نہ کوئی کام کیا ہے میں نے

Poet: yasir khan By: yasir khan, Sibi

اس سے بڑھ کر نہ کوئی کام کیا ہے میں نے
اپنے دشمنوں کو بھی سلام کیا ہے میں نے

سوچ رکھی تھی کئی چالیں میر ے یاروں نے
انکی سب چالوں کو ناکام کیا ہے میں نے

زندگی بھر کانٹوں پہ ہی چلا ہو میں
لوگ سمھجتے ہیں آرام کیا ہے میں نے

محبت اک کام کی طرح ہے اگر تو
پھر یہ کام صبح شام کیا ہے میں نے

Rate it:
Views: 456
07 Apr, 2016