اس سے پہلے کہ
Poet: وشال سندھ By: وشال سندھ, Matliاس سے پہلے کہ
رویے سرد ہوجائیں
لہجے تلخ بن جائیں
جذبے ماند پڑجائیں
خوشیاں روٹھ جائیں
خوبیاں خامیاں اور
اچھائیاں برائیاں
دکھنے لگ جائیں
ہاتھ تھامنا مشکل ہوجائے
ساتھ چلنا دشوار ہوجائے
یہاں تک کہ تعلق
بوجھ بن جائے
زندگی عذاب ہوجائے
اس سے کہیں پہلے
بہتر ہے کہ ابھی سے
اچھے سے الگ ہوجائیں
More Love / Romantic Poetry






