اس سےزیادہ کہاں چاہتےہیں
آپ کےدل میں مکاں چاہتےہیں
ہمیں تم سےکتنی محبت ہے
دنیاپہ کرنا یہ عیاں چاہتےہیں
ہر کسی سےہمیں نفرت ملی
آپ جیسا مہرباں چاہتےہیں
دل کا گلشن ویران رہتاہے
اس کہ لیےباغباں چاہتےہیں
بےحس دنیا سےوفا کی امید
یہ گراں چیز ہم ناداں چاہتےہیں