اس طرح محبت کا حق ادا کرتا ہوں

Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birmingham

اس طرح محبت کاحق ادا کرتا ہوں
میں جووعدہ کروں وفا کرتا ہوں

جن لوگوں کےکئی روپ ہوتےہیں
ان سےکسی حال نانبھاہ کرتاہوں

اسےمیری نیت پہ شک رہتا ہے
جس سےمحبت بےپناہ کرتاہوں

میں ہر کسی سےوفا کرتا ہوں
ہر بار یہی جرم یہی گناہ کرتاہوں

ہر کام میں اعتدال روا رکھتاہوں
مگر الفت میں انتہا کرتا ہوں

Rate it:
Views: 529
20 Jan, 2013