اس عید سے پهلے

Poet: By: H M Kashif Ali, Lahore

اس عید سے پہلے
تمھاری دید سے پہلے...
بهت سے چاند دیکھے هیں...
سبھی هی ماند دیکھے هیں...
کسی میں کوئی عیب تھا...
کسی کا حسن غائب تھا...
کوئی اچھا نا لگتا تھا...
کوئی سچا نا لگتا تھا...
کوئی روشن نا پورا تھا...
کوئی بهت ادھورا تھا...
مگر جاناں ذرا مانو....
تمھی دِکھ جاو نا مجھ کو...
تمھاری دید کرنی هے...
مجھے اب عید کرنی هے...

Rate it:
Views: 605
20 Jul, 2017