Add Poetry

اس قدر یاد ہمیں آتے ہو (گیت)

Poet: UA By: UA, Lahore

جس قدر دور ہوئے جاتے ہو
اس قدر پاس ہوئے جاتے ہو
جس قدر بھول ہمیں جاتے ہو
اس قدر یاد ہمیں آتے ہو

تم سا کوئی نہیں مِلا ہم کو
ہم سا کوئی مِلا ہے کیا تم کو
سچ کہو کیوں ہمیں ستاتے ہو
دل کی باتیں نہیں بتاتے ہو

جس قدر دور ہوئے جاتے ہو
اس قدر پاس ہوئے جاتے ہو
جس قدر بھول ہمیں جاتے ہو
اس قدر یاد ہمیں آتے ہو

دِل لگی چھوڑو دل کی بات کہو
دور تنہائی کرو ساتھ رہو
بے رخی کس لئے جتاتے ہو
اپنے جزبات کیوں چھپاتے ہو

جس قدر دور ہوئے جاتے ہو
اس قدر پاس ہوئے جاتے ہو
جس قدر بھول ہمیں جاتے ہو
اس قدر یاد ہمیں آتے ہو

میری آنکھو میں جھانک کر دیکھو
میرے ساجن ذرا ادھر دیکھو
اپنے سائے سے ہی کتراتے ہو
کس لئے مجھ سے دور جاتے ہو

جس قدر دور ہوئے جاتے ہو
اس قدر پاس ہوئے جاتے ہو
جس قدر بھول ہمیں جاتے ہو
اس قدر یاد ہمیں آتے ہو

مان جاؤ نہ یوں ستاؤ مجھے
کیوں خفا ہو ذرا بتاؤ مجھے
اپنا دامن چھڑائے جاتے ہو
کیوں میرا ساتھ چھوڑ جاتے ہو

جس قدر دور ہوئے جاتے ہو
اس قدر پاس ہوئے جاتے ہو
جس قدر بھول ہمیں جاتے ہو
اس قدر یاد ہمیں آتے ہو

لوٹ آؤ نہ جاؤ میرے پیا
جی نہیں پاؤنگی تمہارے بِنا
میرے دِل کو دکھائے جاتے ہو
کیوں میری جاں جلائے جاتے ہو

جس قدر دور ہوئے جاتے ہو
اس قدر پاس ہوئے جاتے ہو
جس قدر بھول ہمیں جاتے ہو
اس قدر یاد ہمیں آتے ہو
 

Rate it:
Views: 566
03 Feb, 2015
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets