اس نے کہاان دنوں ۔۔۔۔۔۔۔
Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birminghahamاس نے کہا سنا ہے راتوں کو مجھے یاد کر کے روتے ہو
 میں نے کہا سنا ہے میری یاد میں تم بھی کم سوتے ہو
 
 اس نے کہا ان دنوں کس سے راہ و رسم ہے
 میں نے کہا کسی سے بھی نہیں تمہاری قسم ہے
 
 اس نے کہا میرے بن اب تم کیسے جیتے ہو
 میں نے کہا جیسے تم جدائی کا زہر پیتے ہو
 
 اس نے کہا اب تیرا وقت کیسے کٹتا ہے
 میں نے کہا تیری یاد سے جگر پھٹتا ہے
 
 اس نے کہا کیا اب بھی مجھ سے محبت کرتے ہو
 میں نےکہا کیا تم اسی طرح مجھ پہ مرتے ہو
 
 اس نے کہا میری جان اصغر کیوں نہ یہ دوری مٹا لیں
 میں نے کہا آؤ ایک بار پھر ہم تمہیں گلے سے لگا لیں
  
More Love / Romantic Poetry






