بسم اللہ الرحمن الرحیم
صلی اللہ علیہ وسلم
جس وقت گنبدِ خضرٰی کا دیدار ہوا تھا
اس وقت دلِ زار خوشی سے سرشار ہوا تھا
عاصیوں پر دیکھی رحمتِ نبیؐ کی برسات جب
تب عصیاں کا لبوں سے اظہار ہوا تھا
عصیاں کے بھنور میں ڈول رہا تھاجب
تب زکرِ نبیؐ سے سفینہ میرا پار ہوا تھا
عصیاں کی تپش سے جھلس رہا تھا جب
تب فیضِ نبیؐ سے دل لالہ زار ہوا تھا
سائبانِ رحمت میں دیکھا سب جہان کو جب
تب دل سے رحمتِ حضورؐ کا اقرار ہوا تھا
اس وقت پر لاکھوں درودوسلام ہو جب
جہاں میں حسنِ حضورؐ کا دیدار ہوا تھا
درِ خاکِ خیر الورٰی پر جھکائی جبیں جب
تب ایمان حضوری کا پر بہار ہوا تھا
صلی اللہ علیہ وسلم