اس کی حسرت اور میرا انتظار

Poet: AF(Lucky) By: AF(Lucky), Saudi Arabia

ُاسے حسرت تھی
میری آنکھوں کو دیکھنے کی
ُاسے دیکھتے ہوئے
مجھے انتظار تھا
ُاس کی دھڑکن کو سننے کا
مجھے دیکھتے ہوئے
آج کچھ ہوا یوں کے
میرے لمس پے ہاتھ رکھ کے
وہ میری آنکھوں کو دیکھتا رہا
اور میں چپ چاپ کھڑی
ُاس کی دھڑکن کو سنتی رہی
ُاس کی حسرت اور میرا انتظار
آج کچھ یوں ختم ہوا

Rate it:
Views: 418
06 Dec, 2012