اس کی چاہت ہی میری زندگی ہے
اس کی محبت میرےلیےبندگی ہے
اپنےمولا کا بڑا کرم ہے مجھ پر
زیست میں صرف اس کی کمی ہے
دل میں چاہت کا اک سمندر چھوڑ گیا
میرےمقدر میں پھر بھی تشنگی ہے
اسکےسوا کوئی دل کو جچتا ہی نہیں
اب تنہائی سے میری دوستی ہے
آنکھوں میں بہاروں کا سماںرہتا ہے
میرےساتھ اس کےپیارکی روشنی ہے