اس کی ہر بات زمانے سے جدا ہے
Poet: ادریس فاضل By: ادریس فاضل, Taxila Canttاس کی ہر بات زمانے سے جدا ہے
اوروں سے الگ اس کی ہر ادا ہے
سائے کی صورت وہ میرے ہمراہ ہے
میری زیست کا صرف وہی رہنما ہے
ابھی تو ہماری دوستی کی ابتدا ہے
دنیا میں اپنا کوئی نہ اس کہ سوا ہے
اسے اپنے دل کہ آئینے میں دیکھ کر
بتا سکتا ہوں اس کا حال کیا ہے
جو پیار کرتے ہیں وہ کب ڈرتے ہیں
ہماری محبت کا محافظ خدا ہے
More Love / Romantic Poetry






