Add Poetry

اس کے الفاظ وہ اس کے لہجے کا سراب

Poet: Faisal Yaqoob Arab By: Faisal Yaqoob Arab, Karachi
Is Ke Alfaaz Woh Is Ke Lehjey Ka Saraab

اس کے الفاظ وہ اس کے لہجے کا سراب
جینے نہیں دیتے جاگتی آنکھوں کے خواب

الفاظ کے جیسے دھیمی برسات کی جھلمل
وہ لہجہ کے مانند رنگ و بوئے گلاب

اپنے الفاظ سے میری سماعتوں کو دوام دے
گرچہ دہن کا گلاب ہو یا لہجہ کا عتاب

حسن و جوانی پہ بہت نازاں ہیں اپنی ماہ و آفتاب
گہن لگ جائے جب مگر کہاں رہتی ہے آب و تاب

جیتا ہوں تو مرتا ہوں مرتا ہوں تو جیتا ہوں
جانے کس موڑ پہ لایا ہے زندگی کا باب

سانس بھی آتی ہے مگر جاتا ہے حوصلہ
جیسے قضا کیلئے تڑپتا ہے ماہی بے آب

بے درد زمانے نے رسوا ہے بہت کیا
سنگ برسائے بے حد گھائل کیا بے حساب

غم دوراں سے اب تو نڈھال ہو گیا ہوں
ماند پڑ گیا ہے میرا حسن و شباب

اے خدا اپنے عرفان کا پردہ اٹھا دے اب تو
میں تیرا بندہ ہوں پھر کیوں رہے یہ حجاب

 

Rate it:
Views: 2561
22 Nov, 2007
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets