Add Poetry

اس گھٹن کے عالم میں، حق نہیں نہاں رکھن

Poet: lost soul By: Haseeb Khan, karachi

اس گھٹن کے عالم میں، حق نہیں نہاں رکھنا
لب اگر سِلے بھی ہوں، جاری یہ بیاں رکھنا

تم فقط ہی لفظوں کے، بت نہیں کھڑے کرنا
ایک سچ ہنر کرنا، حرف حرف جاں رکھنا

ہم کو تو نہیں آتے، طور بزمِ شاہی کے
جُرم ہوگیا دیکھو، منہ میں اب زباں رکھنا

عزم کے چراغوں کو، خوں سے زندگی دینا
اور ہر ایک منزل پہ، راہ کا گماں رکھنا

تم جنون، ساحل پہ، کشتیاں جلا دینا
واپسی کی اُمیدیں، نہ کوئی نشاں رکھنا

زہر کے پیالے کا، گھونٹ گھونٹ پی لینا
آگ میں اُتر جانا، سر کو آسماں رکھنا

Rate it:
Views: 587
26 Apr, 2012
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets