Add Poetry

استاد محترم چوہدری ھاشم صاحب کی نزر

Poet: Hassan Kayani By: Hassan Kayani, Leeds (UK)

میرے رہبر میرے محسن مجھے علم دینے کا ھے کرم تیرا
میرے استاد میرے مربی میرے مرشد دل پر ھےرقم نام تیرا

اندھیرے سے روشنی تک لانے کے لیے
دل میں جزبہ شوق بیدار کرنے کا کام تیرا

بچوں کو امتحان میں کامیابی دلانے کے لیے
دن رات اپنا وقت دے کر محنت کرانےکا کام تیرا

مستقبل میں بچوں کی زندگی سنوارنے کے لیے
زندگی میں حق و انصاف کا بول بالا کرنے کا کلام تیرا

طالب علموں میں اپنے دین و وطن کی محبت جگانے کیلئے
اپنے مشاھیر قائدو اقبال کے فرمودات کی تشریح کا نظام تیرا

وعدوں کو ایفا کرنا ادبی سرگرمیوں کےلیے وقت دینا
اپنے شاگردوں کو شبینہ محنت کی تلقین کا پیغام تیرا

خدا آپکی لحد کو جنت الفردوس کے باغات میں تبدیل کرے
صداقت عدالت اور شجاعت کا سبق پڑھانے کا پیام تیرا

Rate it:
Views: 1781
15 Jun, 2014
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets