Add Poetry

اسرارِ محبت کا میں بوسیدہ محل ہوں

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملایشیا

اسرارِ محبت کا میں بوسیدہ محل ہوں
جو آج بھی زندہ ہے وہ گزرا ہوا کل ہوں

کچھ لوگ تصور میں پڑھا کرتے ہیں مجھ کو
شاید میں کسی میر یا غالب کی غزل ہوں

میں خواب کی صورت ہوں سدا یاد رہوں گی
تاریخ کے اوراق پہ اک تاج محل ہوں

سوکھے ہوئے دریا کے کنارے پہ ہوں زندہ
میں ریت کے ذروں پہ بھی ،صحرا میں بھی جَل ہوں

گجرا ہوں وفاؤں کا مجھے سر پہ سجا لے
اے زیست ترے پیار کے گلشن کا کنول ہوں

سانسوں کے جزیرے پہ جو پانی کی کمی ہے
وشمہ تری دنیا کا میں روکا ہوا پل ہوں

Rate it:
Views: 295
15 Jan, 2017
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets