Add Poetry

اسقدر پیار کا عالم کبھی دیکھا نہ سنا

Poet: muhammad nawaz By: muhammad nawaz, sangla hill

آئینہ آئینہ پر نم کبھی دیکھا نہ سنا
اسقدر پیار کا عالم کبھی دیکھا نہ سنا

سلسلہ ہے خمار کا کہ ٹوٹتا ہی نہیں
خواب در خواب یہ موسم کبھی دیکھا نہ سنا

اور تو اور ترا حسن بھی گواہ اسکا
ہائے یہ ہجر کا ماتم کبھی دیکھا نہ سنا

جانے کیوں روپ پہ چھائے ہیں سوچ کے سائے
دیپ اور اسطرح مدھم کبھی دیکھا نہ سنا

یہ تو دیکھا ہے کہ چپ چاپ بکھر جاتا ہے
پھول حالات پہ برہم کبھی دیکھا نہ سنا

ہو نہ ہو قیس کی آمد ہے شہر لیلی میں
سنگریزوں کو یوں پر دم کبھی دیکھا نہ سنا

وصل پہ تیرا موقف رہا یہ پہلے بھی
ہاں مگر اسقدر مبہم کبھی دیکھا نہ سنا

دل کے طوفان کو چہرے کی ہنسی میں نہ چھپا
آگ پر غازہ ء شبنم کبھی دیکھا نہ سنا

Rate it:
Views: 1423
31 Aug, 2014
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets