سہمی سہمی رہتی ہے
چاہتوں کے دیس میں
نفرتوں ک بھیس میں
وہ اڑ نہیں سکتی
ایسا لوگ کہتے ہیں
مگر
لوگ کیونکر جانیں گےچاہتوں کے دیس میں
نفرتوں کے بھیس میں
کیوں وہ لپٹی رہتی ہے
دور فلک تک اڑنے کا جو شوق تھا
کہیں حادثوں میں ہی کٹ گیا
محبتوں بھا جو آشیاں تھا
کہیں حادثوں کی زد میں بہ گیا
وہ زندگی جو اس نے جینا تھی
کسی ایک پل میں ہی کٹ گئی
جو شوق تھا اس کا اڑنے کا
کہیں دور آسمان میں ہی کھو گیا
ورنہ
وہ اسی نگر کی چڑیا تھی