Add Poetry

اسی کا پیار دل میں کرتے ہیں محسوس ہم

Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birmingham

اسی کا پیار دل میں کرتےہیں محسوس ہم
جس کی حسیں صورت سے ہیں مانوس ہم

ہماری سوچیں پرانی ہمارے خیالات پرانے
اس جدت پسندکی نظرمیں ہیں دقیانوس ہم

جس نے رکھا نہیں میری الفت کا بھرم
اس کی بےرخی سےہوئےہیں مایوس ہم

ہماری محبت میں کوئی کمی نہ آنےپائےگی
پیار کی دولت بانٹنےمیں نہیں ہیں کنجوس ہم

ایک پتھردل نے اصغرکوبھی سنگدل بنا دیا
مگر پھربھی آدمی ہیں بڑےپرخلوص ہم

Rate it:
Views: 529
15 Mar, 2014
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets