اسے اپنا بنانے کی تدبیر کر رہا ہوں

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

اسے اپنا بنانے کی تدبیرکررہا ہوں
اس کےحوالےدل کی جاگیرکررہاہوں

دل کی چابی اس کےہاتھ میں تھماکر
حقیقت اپنےخوابوں کی تعبیرکررہاہوں

مجھےہرحال میں اس کا دل جیتنا ہے
اس کہ پڑوس میں گھر تعمیرکررہاہوں

اپنےپیار کےسہارےاسے اپنا بنا کر
اس کی محبت سےخودکوامیرکررہاہوں

میراآوارہ دل کئی اورجانےکا نام نہ لے
اس کی چاہ کو پاؤں کی زنجیرکررہاہوں

Rate it:
Views: 415
28 Oct, 2017