اسے جب یاد آئیگا وہ پہلی بار کا ملنا
Poet: Seher By: seher mukaty, karachiاسے جب یاد آئیگا وہ پہلی بار کا ملنا
تو پل پل یاد رکھے گا یا سب بھول جائیگا
اسے جب یاد آئیگا گئے موسموں کا ہر لمحہ
تو خود ہی رو پڑیگا وہ یا خود ھی مسکرائیگا
اسے جب یاد آئیگا کہ سردیاں لوٹ آئی ھیں
بلاوا بھیجے گا وہ مجھ کو یا خود ہی لوٹ آئیگا
اسے جب یاد آئیگا میں کیسے مسکراتی تھی
تو آنکھیں مسکرائینگی یا دامن بھیگ جائیگا
اسے جب یاد آئیگا میں کیسے نام لیتی تھی
تو میرا نام لکھے گا یا اپنا بھول جائیگا
More Love / Romantic Poetry






